مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کرناہ کے ایک درجن سے زیادہ سرکردہ سیاسی اور سماجی کارکنوں نے سری نگر میں واقع پارٹی کے صدر دفتر میں 22 جون 2022 کو جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی،پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔
Prominent Political Figure from Karnah joins Peoples Conference
اس دوران پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کرناہ سے ڈی ڈی سی کی امیدوار کنیز فاطمہ اور اعجاز شاہ سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو کرناہ کے لوگوں تک پہنچنے،ان کی خدمت کرنے اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ حد تک کام کرنے میں مدد ملے گی۔