سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کوکرناگ حلقے کے رہنما چودھری گلزار کھٹانہ نے آج پارٹی کو الوداع کہہ کر سابق کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کے خیمے میں شمولیت اختیار کر لی۔کھٹانہ پہلے پی ڈی پی لیڈر ہیں جس نے آزاد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر ریاستی کانگرس کمیٹی کے کئی ارکان اور رہنما آزاد خیمے میں شامل ہوئے۔ PDP Leaders Join the Gulam Nabi Azad Camp
گلزار کھٹانہ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور لارنو اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنے کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ ان کو پی ڈی پی نے اپنے دور حکومت میں گجر بکروال بوڈ کا وائس چیرمین بنایا تھا اور ان کے والد سابق ایم ایل سی رہے ہیں۔