سرینگر:سی پی آئی ایم جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دہائیوں کے ناسازگار حالات کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں پر مرکزی حکومت کو تحقیقاتی کمیشن قائم کرنا چاہیے۔Tarigami on Civilian Death During Insurgency تاریگامی نے یہ مطالبہ کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر بنائی گئی متنازعہ بالی ووڈ فلم 'دی کشمیر فائلز' کے پیش نظر کیا۔Tarigami on The Kashmir Files
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے تمام فائلز کھولنے چاہیے اور ایک کمیشن کا قیام کرے تاکہ واضح ہو جائے کہ یہاں ہلاکتیں کیوں ہوئی اور کسی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کی تحقیقات کے طرز پر جموں و کشمیر میں بھی کمیشن کا قیام کیا جانا چاہیے۔Commission To Probe Civilian Death in kashmir