اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دفعہ 35 اے اور 370 ہٹنے سے عوام کو فائدہ ہوگا' - سینیئر صحافی سہیل کازمی

بھارت کے معروف سینیئر صحافی سہیل کازمی نے دفعہ 35اے اور 370 کے تعلق سے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے'۔

'دفعہ 35 اے اور 370 ہٹنے سے عوام کو فائدہ ہوگا'

By

Published : Aug 5, 2019, 7:42 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ '35 اے اور 370 ہٹنے سے جموں کشمیر کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے'۔

'دفعہ 35 اے اور 370 ہٹنے سے عوام کو فائدہ ہوگا'

انہوں نے کہا 'یہ بی جے پی کا ایک ایجنڈا تھا اور وہ پچھلی حکومت سے ہی اس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اور پچھلے کئی برسوں سے منصوبہ بنارہے تھے کہ اس کو کس طرح سے لایا جائے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس فیصلے سے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کو بھی بہت فائدہ ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details