جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم کے بعد وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ خدمات اور موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
کشمیرمیں سیکورٹی سخت، فون سروس بند - پامپور
جنوبی کشمیر میں آج دو الگ الگ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ریاض نائکو بھی شامل ہے۔
کشمیر میں سیکورٹی سخت، فون سروس بند
سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں مزید سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں اور سڑکوں پر اضافی ناکے لگائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس تصادم آرائی میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ریاض نائکو ہلاک ہو گیا ہے۔
اس سے قبل کھریو پامپور میں بھی ایک تصادم پیش آیا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو ئے تھے۔