سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔ Security beefed ahead of Amit Shah visit in JK
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ان علاقوں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں، میں سیکورٹی کو خصوصی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں چیک پوائنٹس کی تعداد بڑھادی گئی ہے تاکہ وزیر داخلہ کا دورہ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں جہاں سیکورٹی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں رات دن گشت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں بھی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور گشت کو تیز تر کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی سیکورٹی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔