سری نگر:یوم آزادی کے پیش نظر شہر سرینگر کے قرب و جوار بالخصوص حساس مقامات میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں اور اہم چوک چوراہوں پر ناکہ بندی میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں لوگوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ اور جامہ تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ Security Tight in Srinagar
اتوار کو سول لائنز سری نگر میں بعض جگہوں پر سکیورٹی فورسز نے راہگیروں کو قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ سرینگر میں حسب سابق یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔