اردو

urdu

ETV Bharat / city

Security Review Meeting in Budgam: بڈگام میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد - ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان

بڈگام ضلع میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے تحت میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے کی۔Security Review Meeting in Budgam

security-review-meeting-held-at-district-police-headquarters-budgam
بڈگام میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

By

Published : Mar 17, 2022, 3:35 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خانSSP Budgam Tahir Saleem Khan نے ضلع پولیس ہیڈکوارٹر بڈگام میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔Security Review Meeting in Budgam

میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال،گزشتہ میٹنگ کا فالو آپ اور ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران پولیسنگ کے پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش،پراسیکیوکشن، جرائم، شکایات کا ازالہ اور احتسابی پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔

میٹنگ میں جرائم سے نمٹانے، یو ایل پی اے (ULPA) کے معاملات کو نمٹانے، این ڈی پی ایس (NDPS) کے معاملات کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور زیرِ سیکورٹی افراد کے تحفظ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں:


اس اجلاس میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ایڈشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرس بڈگام نعیم وانی، ڈپٹی ایس پی (ڈی اے آر) ڈی پی ایل بڈگام اویسی رشید اور ڈپٹی ایس پی آپریشنز بڈگام ڈاکٹر اعجاز احمد ملک، ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details