اردو

urdu

ETV Bharat / city

Militant Arrested in Pulwama: پلوامہ میں عسکریت پسند ہتھیار سمیت گرفتار - پلوامہ تازہ خبر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے ایک ناکے پر تلاشی کارروئی کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا Militant Arrested in Pulwama دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسند کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد Militant Arrested With Arms ہوا ہے۔

security forces arrested militant in naka in pulwama
پلوامہ میں عسکریت پسند ہتھیار سمیت گرفتار

By

Published : Jan 20, 2022, 6:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام راجپورہ علاقے میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے ایک ناکہ پر تلاش کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار Militant Arrested in Pulwama کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت ضلع پلوامہ کے راہل شوکت ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔

فوج کے مطابق انہیں مصدقہ اطلاع ملے تھی کہ مذکورہ عسکریت پسند علاقے میں گھوم رہا ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ قائم کرکے عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق راہل شوکت 22 دسمبر سے لاپتہ تھا۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:LeT Militant Arrested in Budgam: بڈگام میں عسکریت پسند گرفتار

واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک عسکریت پسند کو ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details