اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ: سکیورٹی فورسز نے حوالہ ریکیٹ کے دو ملزمین کو حراست میں لیا - ملزمین کے خلاف مقدمہ درج

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے حوالہ ریکٹ کے دو ملزمین کو 25 لاکھ 81 ہزار کی نقدی کے ساتھ حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

security-forces
security-forces

By

Published : Aug 11, 2021, 9:13 AM IST

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ لائن آف کنٹرول کے بالاکوٹ سیکٹر کے کنگا گلی علاقے سے کچھ لوگ پاکستان کی شدت پسند تنظیموں کے رابطے میں ہیں اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

security-forces

مزید پڑھیں:۔ پونچھ: بھارتی حدود میں داخل ہونے والا ایک پاکستانی شہری گرفتار

اطلاعات کی بنیاد پر ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی ہدایات پر ایس ڈی پی او ظہیر جعفری اور ایس ایچ او منڈھر منظور کوہلی کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے چھاپے مارا۔

ملزمین کی شناخت محمد الیاس اور شکیل احمد کے طور پر کی گئی ہے، ملزمین کے خلاف تھانہ مینڈھر میں کیس درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details