قبائلی امور سکریٹری ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے پہاڑی ضلع شوپیان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا۔ قبائل کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے شاہد اقبال چودھری نے شوپیان ضلع کے پیر مرگ، پیر کی گلی دبجن قبائلی آبادی کے پہاڑی علاقوں میں رہائشی علاقوں کا دورہ کیا۔ اِمسال قبائلی امور کے شعبے کی جانب سے شروع کی جانے والی فلیگ شپ اسکیمیں بشمول دیہاتی ترقیاتی اسکیم، تعلیم، نقل مکانی کرنے والی قبائلی ترقی، ایم ایف پی اسکیم فن و ثقافت، روزی روٹی کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو وسیع کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جامع قبائلی فلاح و بہبود اقدامات کے لیے جاری منصوبہ بندی کے عمل کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات سے عوامی رائے حاصل کی گئی۔
اس دوران مائیگرنٹ قبائلی آبادی کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ کئی مقامات پر اجلاس منعقد ہوئے جن میں مقامی رہائشی، طلبہ، نوجوانوں کے گروہ، خواتین کے علاوہ ضلعی ترقیاتی کونسل، بلاک ترقیاتی کونسلوں اور مقامی این جی او کے ارکان شامل تھے۔ مقامی کھیلوں کے گروہوں اور ٹیموں نے سکریٹری کے ساتھ ملاقات بھی کی تاکہ نوجوانوں کے مستقبل پر خصوصی توجہ دی جائے۔