وادی کشمیرمیں تقریبا 3 برس کے طویل عرصے کے بعد تمام اسکول مارچ کی 2 تاریخ سے کھل رہے ہیں Schools Reopen in Kashmir Valley۔ جس کے لیے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے بھی تیاریاں شروع کی گئیں ہیں، جبکہ بچے بھی اسکول پھر سے کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور بچوں کے والدین بھی اس کے لیے تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ وردیاں، جوتے، اسکولی جراب، کوٹ اور اسکول بیگوں کی خریداری بڑے پیمانے پر بازاروں میں جاری ہے۔والدین بھی بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لیے اب ذہنی طور مکمل تیار ہے اور 2 مارچ کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ Students Happy to Return to Classrooms
اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ پرویز الدین نے اسکولی بچوں اور ان کے والدین سے بات کی۔ والدین کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز اسکولوں کی پڑھائی کا متبادل نہیں Online Classes are Not a Substitute for Schooling ہوسکتا۔ جبکہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔