اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2022, 11:29 AM IST

ETV Bharat / city

Ganderbal School: گاندربل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول تباہی کے دہانے پر

گاندربل سب ڈویژن کنگن میں واقع ہائیرسکینڈری اسکول کی عمارت میں آئے دن اوباش اور منشیات کے عادی افراد داخل ہوکر منفی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے متعدد دفعہ محکمہ تعلیم کو اس جانب توجہ دلائی گئی لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔Higher secondary school

اسکول تباہی کے دہانے پر
اسکول تباہی کے دہانے پر

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں واقع گنہ ون ہایئر سیکنڈری اسکول کی بنیاد اگرچہ سال 2014 میں پڑی تھی۔اسکے بعد باضابطہ طورپر اسکول کی عمارت تقریباً مکمل کرلی گئی ہے۔تاہم جزوی طور پر تعمیراتی سرگرمیاں ابھی بھی باقی ہیں۔حالانکے اسکول کے لئے بنائی گئی اس عمارت میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔مگر ابھی تک اسکول کی اس عمارت کو محکمہ تعلیم کے سپرد نہیں کیاگیاہے۔ Higher secondary school

اسکول تباہی کے دہانے پر

مذکورہ عمارت پرکام کرنے والے ٹھیکدارں نے کام ادھورا چھوڑ دیا ہے۔جسکی وجہ سے یہ عمارت خوبصورتی کے بجائے ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس اسکول عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ کر اوباش اور منشیات کے عادی افراد اپنی منفی سرگرمیاں بھی اسی عمارت میں انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متعدد دفعہ ضلع کے محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا گیا۔تاہم محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے یقین دہانی کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے افسران کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے ۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ضلع کے محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار سے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ دراصل اس عمارت پر کام 2014میں شروع کا گیا تھا ۔ مگر سال 2016میں کام رک گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عمارت میں تعمیراتی سرگرمیاں اسی لئے روک دی گئیں کیونکہ اس وقت وادی کے حالات معمولات کے برعکس تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فی الحال متعلقہ اسکول کے عملے کو عمارت کے کھڑکیوں اور دروازوں پر ٹین کی چادر لگانے کےلئے کہا ہے تاکہ اسکول میں اوباش قسم کے لوگوں کے آمد و رفت کا سلسلہ بند ہو۔

مزید پڑھیں:Middle School Bararipora : مرمت نہ ہونے کے سبب اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

اس کے علاوہ ہم نے متعلقہ اسکول انتظامیہ سے کہا کہ چوکیدار اس سلسلے میں متحرک کریں۔ تاکہ اسکول کی عمارت اور ساتھ میں موجود دوسری اسکول عمارت میں اس سے جڑی چیزیں محفوظ رہ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details