پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں School Students in Tral Organise Rally On Plantation Awarenessاسکولی طلباء کی جانب سے شجرکاری مہم سے متعلق ریلی نکالی گئی۔ریلی کا مقصد عوام کو شجرکاری کے تئیں بیدار کرنا ہے، اس کا انعقاد ترال کے نجی اسکول کی جانب سے کیا گیا۔ یہ ریلیHamdard Grammar School Tral ہمدرد گرایمراسکول سے نکل کربس اسٹینڈ ترال سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں شامل طلباء نے شجرکاری plantation drive کے متعلق نعرے بلند کیے، جس میں وہ شجرکاری کی اہمیت اور اسکے فائدے کے متعلق عوام کو آگاہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسکولی طلباء نے ہاتھوں میں بینز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن میں 'پودے لگاؤ زندگی بچاؤ، پودے ہیں تو زندگی ہے' جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے.