گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسکول آف ایجوکیشن نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سرینگر کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے طلباء کو زندگی بچانے کی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.اور قدرتی آفات کے وقت معاشرے میں انسانیت کو بچانے اور اس کی امداد کرنے کا جذبہ ہر شہری کے پاس ہوناچاہئے۔
شعبہ اسکول آف ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر سید ظہور احمد گیلانی نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے زندگی بچانے کی مہارتوں کے کردار پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ یہ عملی حصہ تعلیم سے غائب ہے۔ انسانیت کی خدمت اور فلاح کے لئے ہر شہری کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قدرتی آفات کے وقت کسی بھی شہری کی زندگی بچانا عظیم کام مانا جاتا ہے۔ اور یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سرینگر کا شکریہ ادا کیا۔