نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں بار کونسل کے قیام کی ہدایت دینے کی درخواست پر مرکز اور دیگر سے جواب طلب کیا۔جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے خاتون وکیل سپریا پنڈتا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی وزارت قانون و انصاف، بار کونسل آف انڈیا اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔
جموں و کشمیر اور لداخ کی ایک خاتون وکیل سپریا پنڈتا نے مرکزی زیر انتظام علاقوں کی مشترکہ ہائی کورٹ میں بار کونسل کے قیام کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں پوری وکلاء برادری کے پاس کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے جہاں وہ بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرز پر بار کونسل کے فوائد حاصل کر سکیں۔Plea in supreme court for creation of bar council in jammu kashmir and ladakh
عدالتوں میں کام کرنے کے لیے وکلاء کو جو پراکزمٹی کارڈ بار کونسل کی جانب سے اجراء کیے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے وکیل اس سے بھی محروم ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئی عرضی میں اس کارڈ کی عدم دستیابی کو بھی ایک جواز کے طور پیش کیا گیا ہے اور کیا گیا ہے جو وکلاء اس کارڈ کا حصول چاہتے ہیں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
سپریا پنڈتا نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا نے 6 فروری 2017 کو سپریم کورٹ کے سامنے کہا تھا کہ اس نے جموں و کشمیر اسٹیٹ بار کونسل رولز کو منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود، بی سی آئی نے اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی چنانچہ ابھی تک جموں و کشمیر اور لداخ میں بار کونسل کا قیام عمل میں نہیں آیا ہے۔Supriya Pandit Petition in Supreme Court