میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملِک نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر کے گورنر کی حیثیت سے ان کے دور میں کوئی عسکریت پسند سرینگر کی 50 سے 100 کلومیٹر کی سرحد میں داخل نہیں ہوسکا تھا لیکن اب وہ غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔
ستیہ پال ملِک اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک جموں و کشمیر کے گورنر رہے۔ ان کے دور میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور خطے کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ اگست 2019 میں لیا گیا تھا۔
وہ نومبر 2019 سے 18 اگست 2020 تک گوا کے گورنر بھی رہے ہیں۔ ملِک نے 20 اگست 2020 کو میگھالیہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔