شری امرناتھ یاترا شرائن بورڈ نے اعلان کہا ہے کہ یاتریوں نے جس بینک سے بھی فیس جمع کی تھی وہ یکم اکتوبر تا 30 اکتوبر تک اپنی فیس واپس لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی فیس واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ متعلقہ برانچ جاکر یاترا پرمٹ دکھا کر رقم واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔
وہیں بورڈ نے یاتریوں کے لئے 2022 یاترا کے لئے برمٹ کی توثیق کا اختیار بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کھلنے کے وقت یاتری اپنا پرمٹ دکھا کر اس کی توثیق کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال امرناتھ یاترا کو منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم امرناتھ شرائن بورڈ نے آن لائن کے ذریعے رواں برس آرتی کا احتمام کیا تھا۔
امرناتھ یاترا شرائن بورڈ نے یاتریوں کو رجسٹریشن فیس واپس کرنے کا اعلان کیا
شری امرناتھ یاترا شرائن بورڈ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ سنہ 2021 میں رجسٹرڈ یاتری اپنا فیس واپس حاصل کرسکتے ہے۔
فوٹو
مزید پڑھیں:ترال:امرناتھ یاترا کے اختتام پر خصوصی پوجا
اس کے علاوہ عقیدت مندوں نے ٹی وی چینل اور سوشیل میڈیا کے ذریعے پوجا، ہون اور دیگر مذہبی رسومات ادا کئے۔