اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل ضلع انتظامیہ کے خلاف سرپنچ ایسوسی ایشن کا احتجاج - protest against district administration Ganderbal

سرپنچ ایسوسی ایشن گاندربل کے صدر نظیر احمد رینا کی صدارت میں آج درجنوں سرپنچ اور پنچ نے کنگن بلاک ڈویلپمنٹ دفتر میں جمع ہوکر احتجاج کیا۔

گاندربل ضلع انتظامیہ کے خلاف سرپنچ ایسوسی ایشن کا احتجاج
گاندربل ضلع انتظامیہ کے خلاف سرپنچ ایسوسی ایشن کا احتجاج

By

Published : Nov 7, 2021, 12:32 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں سرپنچ ایسوسی ایشن نے بی ڈی او دفتر کے عملے کے خلاف احتجاج کیا۔

جس کی تازہ مثال آج کے اس پروٹسٹنٹ کی ہے جو گاندربل سرپنچ ایسوسی ایشن کے زمہ داران نے کنگن بلاک دفتر میں کیا ہے۔

سرپنچ ایسوسی ایشن گاندربل کے صدر نظیر احمد رینا کی صدارت میں آج درجنوں سرپنچ اور پنچ نے کنگن بلاک ڈویلپمنٹ دفتر میں جمع ہوکر افسران اور ملازمین کے خلاف یہ کہہ کر احتجاج کیا کہ یہ دفتر رشوت خوری کا مرکز بن گیا ہے۔

اس دوران سرپنچوں نے کہا ہے کہ 'اس دفتر میں ہمارے کام نہیں ہو رہے ہیں اور ہم سے صرف اور صرف رشوت مانگا جا رہا ہے جو کہ ہم دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'رشوت نہ دینے کی وجہ سے ہمارے کام یا فائل کو روک دیا جاتا ہے۔'

گاندربل ضلع انتظامیہ کے خلاف سرپنچ ایسوسی ایشن کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: رامبن: تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے حکومت اور سرکاری اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت مانگنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لایا جائے اور انہیں نوکری سے برطرف کیا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details