اردو

urdu

ETV Bharat / city

تنظیم سلوٹ 72 کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہئے اور ان کے مشکلات کا ازالہ کرنے کےلیے اقدامات کریں۔ ان باتوں کا اظہار غیرسرکاری تنظیم سلوٹ 72 کے سماجی کارکنوں نے کیا۔

تنظیم سلوٹ 72 کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
تنظیم سلوٹ 72 کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Sep 9, 2021, 7:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ماگا بڈگام میں آج تنظیم سلوٹ 72 کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا انعقاد مستحق مریضوں کو مدد پہنچانے کی غرض سے کیا گیا تھا۔

تنظیم سلوٹ 72 کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے استفادہ حاصل کیا جبکہ اس موقع پر مستحق مریضوں کو مفت علاج و معالجہ کے علاوہ اور ادویات کی فراہم کی گئیں۔ کشمیر کے مقامی نوجوانوں نے تنظیم سلوٹ 72 قائم کی جبکہ تنظیم کی جانب سے شہدائے کربلا کی یاد میں وقتاً فوقتاً وادی کے اطراف و اکناف میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی غریب و مفلس لوگوں تک امداد پہنچائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: ماہ صفر کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد

تنظیم کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ’چونکہ ایام حسینی چل رہے ہیں، ایسے میں وہ پیغام حسینی پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مستحق شخص ان سے مدد کی درخواست کرتا ہے تو ممکنہ طور پر اس کی مدد کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے تنظیم کی کاوشوں کی سراہانا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details