اردو

urdu

ETV Bharat / city

فاروق عبداللہ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ ایک سیاسی انتقام: سجاد لون - کشمیر کی سیاست

سجاد غنی لون نے تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 22, 2020, 10:46 AM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو طلب کرنے اور ان سے 5 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت امر ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پانچ گھنٹے تک ای ڈی نے پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے کہا کہ جبر اور دباؤ کی موجودہ لہر صاف طور پر ایک سیاسی انتقام گیری ہے اور ہمارے حوصلے اس سے پست نہیں ہوں گے۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی کوششوں کا مقصد صرف یہاں کے سیاسی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ انہیں کمزور کیا جاسکے۔

سجاد لون نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے تحت جس طرح سے مقامی سیاسی جماعتیں اور رہنما ایک ہی پلیٹ فارم پر آگئے ہیں اور اب اس طرح یہاں کے سیاسی رہنماؤں کو طلب کرنا اور ان پر دباؤں ڈالنا واضح کرتا ہے کہ یہ سب گپکار اعلامیہ کا ہی رد عمل ہے۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے دھمکی آمیز اور کھوکھلے ہتھکنڈوں سے گپکار اعلامیہ کمزور نہیں کرسکتے بلکہ گپکار اعلامیہ کے مقاصد کو اجتماعی طور پر حاصل کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ ہم ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details