اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sajjad Ahmed Qualified NEET: سجاد احمد نِیٹ کوالیفائی کرنے والا پلوامہ کی گوجر بستی کا پہلا طالب علم

گجر برادری کے گاؤں سے تعلق رکھنے والا سجاد اپنے گاؤں میں نیشنل الیجیبلٹی انٹرنس ٹیسٹ امتحان کوالیفائی کرنے والا پہلا طالب علم بن گیا ہے۔ Sajjad Ahmed first student from his village to qualify NEET

سجاد احمد نِیٹ کوالیفائی کرنے والا پلوامہ کے گوجربستی گاؤں کا پہلا طالب علم
سجاد احمد نِیٹ کوالیفائی کرنے والا پلوامہ کے گوجربستی گاؤں کا پہلا طالب علم

By

Published : Jan 29, 2022, 2:17 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن نے ان امیدواروں کے لیے عارضی میرٹ لسٹ جاری کی ہے جنہوں نے جے کے این ای ای ٹی 2021 کونسلنگ کے لیے اندراج کرایا تھا اور دستاویزات کی تصدیق کرائی تھی۔ JKBOPEE released NEET list

سجاد احمد نِیٹ کوالیفائی کرنے والا پلوامہ کے گوجربستی گاؤں کا پہلا طالب علم

یہ میرٹ لسٹ ان امیدواروں کے نام دکھاتا ہے جنہوں نے یو جی- این ای ای ٹی 2021 کوالیفائی کیا ہے اور اب وہ کونسلنگ کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔ NEET 2021 Qualified

قبل ازیں جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی پی ٹی، بی یو ایم ایس، بی اے ایم ایس کورسز میں داخلے کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

اسی فہرست میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دور دراز گاؤں گوجر بستی سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد کا نام بھی شامل ہے۔ سجاد احمد نے این ای ای ٹی میں 527 نمبروں کے ساتھ کوالیفائی کیا ہے اور جموں وکشمیر کے ایس ٹی زمرہ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ Sajjad Ahmed qualified NEET with 527 marks

گجر برادری کے گاؤں سے تعلق رکھنے والا سجاد اپنے گاؤں میں نیشنل الیجیبلٹی انٹرنس ٹیسٹ امتحان کوالیفائی کرنے والا پہلا طالب علم بن گیا ہے۔ Sajjad belonging to a village of Gujjar community

سجاد نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے مکمل کی اور دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راہمو میں داخلہ لیا۔ Education of Sajjad Ahmed

سجاد کا کہنا ہے کہ 'جہاں تک نِیٹ امتحان کا تعلق ہے ہم نے کسی کوچنگ سینٹر کا سہارا نہیں لیا بلکہ خود ہی موبائل فون کا استعمال کیا اور کتابوں کا مطالعہ کر کے اس امتحان کو پاس کیا۔'

اسمارٹ فون استعمال کرنے کو لے کر انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی طرف لے جانے کے لیے اکثر موبائل فون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔' Sajjad Ahmed on Drugs

سجاد کے چچا الطاف احمد جو کہ ایک استاد بھی ہے، انہوں نے کہا کہ 'سجاد کا کارنامہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے کہ ایک سرکاری اسکول کا طالب علم نیشنل الیجیبلٹی انٹرنس ٹیسٹ جیسے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ مجھے سجاد پر بہت فخر ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details