پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون 2018 میں اسمبلی کی تحلیل سے ٹھیک پہلے جموں اور کشمیر کے وزیر اعلی بننا چاہتے تھے حالانکہ ان کے صرف چھ ارکان اسمبلی تھے۔ یہ دعویٰ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کیا۔ Sajad Lone wanted to be J&K CM with only 6 MLAs Says Governor Malik
2018 میں جموں و کشمیر اسمبلی کی تحلیل سے قبل پردے کے پیچھے سیاسی چالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، ملک نے لون کو مرکز کا "خاص" قرار دیا۔ ملک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے لون سے کہا تھا کہ وہ 87 رکنی ایوان میں حمایت کے بارے میں انہیں لکھیں جبکہ لون نے کہا کہ تھا کہ ان کے پاس صرف چھ ایم ایل اے ہیں لیکن اگر مجھے وزیراعلیٰ کا حلف دلایا گیا تو میں ایک ہفتہ میں میں اپنی اکثریت ثابت کرسکتا ہوں۔
ملک نے اس وقت کے حالات پر بات کی جب انہوں نے نومبر 2018 میں اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا حالانکہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حمایت سے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ محبوبہ کی سربراہی میں پی ڈی پی-بی جے پی حکومت بی جے پی کی جانب سے تائید واپس لینے کے بعد گرگئی تھی۔ ملک نے کہا کہ انہوں نے اس وقت لون سے کہا تھاکہ ’یہ گورنر کا کردار نہیں ہے اور میں ایسا نہیں کرسکتا کیونکہ سپریم کورٹ مجھے کوڑے مارے گی، اگلے روز سپریم کورٹ کہے گی کہ آپ ایوان کو طلب کریں، تو تم ہار جاو گے، میں ایسا نہیں کروں گا‘۔