کووڈ واریئرس کے اعزاز میں روٹری کلب کشمیر اور ایچ این وانچو ٹرسٹ کی جانب سے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ "ویلکم زندگی" کے تحت منعقدہ پروگرام میں کووڈ سے نبرد آزما صحت شعبہ سے وابستہ صف اول کے افراد کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
پروگرام میں تقریباً ایک درجن رکن پارلیمان، صوبائی کمشنر پی کے پولے، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق، روٹری کلب کشمیر کے صدر امیت وانچو، ڈاکٹر دوشنات چودھری کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔
رکن پارلیمان نے یک آواز میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے دوران طبی، نیم طبی عملے اور شعبہ صحت کے دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہنا کرتے ہوئے محکمۂ صحت کو 250 آکسیجن کنسٹریر دیے۔ جب کہ وادی کشمیر میں ذہنی و جسمانی صحت کی آگاہی کے لیے پروگرام چلانے اور دماغی طور پر کمزور بچوں کے لیے خاص اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ ذہنی طور پر کمزور بچے بھی بہتر طور پر تعلیم کے نور سے منور ہوں۔