اطلاع کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماربل چاڈورہ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل اور ماروتی کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد کے شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع اسپتال چاڈورہ Chadora Hospital منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد دو زخمی افراد کو سری نگر منتقل کیا گیا۔