بڈگام میں بڑے پیمانے پر اس روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے۔ زمین کی کھدائی کی جارہی ہے اور جو بنیادی کام ہے اسے انجام دیا جارہا ہے۔ اس رنگ روڈ کے اندر جس کسی فرد کی اراضی آئی انہیں انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ دیا گیا ہے۔
فور لین روڈ پانپور کے گلندر سے ناربل بڈگام تک کا ہے اور جو مال بردار گاڑیاں یا سکیورٹی فورسز کی کانوائے بارہمولہ کی جانب جاتی ہیں ان کے لئے یہ روڈ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مقامی لوگوں نے اس روڈ کے بننے سے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے بننے سے ان کے لیے روزگار کے ذرائع بھی پیدا ہونگے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس نئے روڈ کے بننے سے منزلیں اور نزدیک ہوجائیں گی۔