اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kiran Rijiju on Attacks in Kashmir: 'غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو بخشا نہیں جائے گا'

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ وادی کشمیر میں غیر ریاستی مزدوروں اور اقلیتی آبادی کے افراد پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سکیورٹی فورسز ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے باوجود کشمیر میں مجموعی طور حالات بہتر ہوئے ہیں۔ Kiran Rijiju on Attacks in Kashmir

rijiju-says-security-agencies-will-handle-attacks-on-minorities-in-kashmir
غیر ریاستی مزدوروں پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو بخشا نہیں جائے گا

By

Published : Apr 14, 2022, 8:24 PM IST

سرینگر:مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ وادی کشمیر میں غیر ریاستی مزدوروں اور اقلیتی آبادی کے افراد پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سیکورٹی فورسز ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ رجیجو سرینگر کے مضافات کھنمو میں آج 'لیگل سروس اتھارٹی' کے جانب سے منعقد آگاہی پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ Kiran Rijiju on Attacks in Kashmir

غیر ریاستی مزدوروں پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو بخشا نہیں جائے گا'

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر سکیورٹی فورسز جموں کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گنے چنے حملے ملک میں ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیر میں مجموعی طور حالات بہتر ہوئے ہیں اور مکمل نارملسی قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔

کرن ریجوجی نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی وجہ سے ہی وادی میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے اور امسال ریکارڈ توڑ سیاح وادی کی سیر و تفریح کے لیے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی صرف خوبصورت ہی نہیں ہے بلکہ یہاں کام کرنے کے لیے بھی بہت کچھ ہے جس میں ثقافت، دستکاری اور باالخصوص لوگوں کی محبت۔موصوف وزیر نے کہا کہ کھیل ہو یا ثقافت کشمیر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے فائدے سب تک پہنچیں گا۔

مزید پڑھیں:

پروگرام کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر اور ہینڈی کرافٹ محکموں نے اس موقع پر مختلف اسٹال بھی قائم کیے تھے جن کا وزیر قانون نے دورہ کیا۔ ان محکموں نے وزیر کو عوام کے لیے بہبودی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details