ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

PDF Convention in Srinagar: 'لوگوں کے سیاسی امنگوں کا احترام امن کی بحالی کے لیے لازمی' - PDF workers

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ  جموں وکشمیر میں جاری خون خرابے اور تشدد کو فوری طور ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 32 برسوں سے جاری خون خرابے اور تشدد کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں اور املاک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا۔Hakeem Yassen on Kashmir Issue

respect-for-peoples-political-aspirations-is-essential-for-restoration-of-peace-in-kashmir-says-hakim-yaseen
لوگوں کے سیاسی امنگوں کا احترام امن کی بحالی کے لیے لازمی، حکیم یاسین
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 6:42 PM IST

سرہنگر:سرینگر میں پارٹی ورکروں کے ایک روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے سول سوسائٹی گروپوں اور مختلف سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہوکر ایسی تدابیر وضع کریں جن سے کشمر میں جاری خونریزی اور تشدد کو ختم کیا جا سکے۔ PDF Convention in Srinagarانہوں نے کہا کہ اگر ہم اجتماعی طور جموں وکشمیر میں بندوق کی وجہ سے جاری قتل و غارت گری سے معصوم لوگوں کی جانوں کو بچانے میں کامیاب نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگی۔

لوگوں کے سیاسی امنگوں کا احترام امن کی بحالی کے لیے لازمی، حکیم یاسین

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں جاری خون خرابے اور تشدد کو فوری طور ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 32 برسوں سے جاری خون خرابے اور تشدد کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں اور املاک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب تشدد سے بہت ہی تنگ آگئے ہیں اور ایسے ماحول سے نجات چاہتے ہیں۔

حکیم یاسین نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں جاری خون خرابے کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ملک کے پورے لوگوں کا اعتماد حاصل ہے اس لیے وہ ایسا کوئی بھی غیر معمولی قدم اٹھا سکتے ہیں جس سے لوگوں کے سیاسی و اقتصادی امنگوں کو زیر نظر رکھتے ہوئے کشمیر میں جاری خونریزی اور تباہی کو بند کروا سکتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے مرکزی اداروں میں بھرتی کرنے، مختلف محکموں میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے یومیہ ملازمین، کنٹریکچول اور روزآنہ اجرتوں پر کام کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو مستقل کرنے سے بھی لوگوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تمام باشندے بلا لحاظ مذہب و ملت امن پسند ہیں اور وہ امن و سکون کی فوری بحالی کے لیے شدت سے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'جمہوریت کے علمبردار رہنماؤں کو قید کرنا تاریخی غلطی'



حکیم یاسین نے کہا کہ کشمیر کے اکثریتی آبادی میں اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ بندوق اور تشدد کی وجہ سے قبرستانوں، یتیموں اور بیواوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اس لیے وہ تشدد سے فوری نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پارٹی ورکروں کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کے ساتھ زمینی سطح پر رابطہ قائم کریں اور ایسی سیاسی جماعتوں کو الگ تھلگ کریں جو اپنے حقیر سیاسی مقاصد کے لیے معصوم لوگوں کے جزبات اور احساسات کا استحصال کرنے کے عادی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details