اردو

urdu

ETV Bharat / city

دریائے جہلم کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے جمعہ کے روز یہاں راج باغ میں دریائے جہلم کے کنارے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے دربار کا انعقاد کیا۔

By

Published : May 4, 2019, 1:59 PM IST

دریائے جہلم کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ہاﺅس بوٹ مالکان کی شکایتوں کے حل کر نے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ دریائے جہلم کی عظمت رفتہ کی بحالی اوراس تاریخی دریا کو جاذب نظر بنانے کے لئے انتظامیہ نے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے تحت ہاﺅس بوٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی۔

جہلم کے کناروں پر مختلف سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی جسے نہ صرف ہاﺅس بوٹ مالکان کے مالی وسائل میں اضافہ ہوگا بلکہ جہلم کی خوبصورتی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

ضلع مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ ہاﺅس بوٹ مالکان کے بچوں کو امکانی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنا رول نبھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایس ڈی آر ایف کے تحت کئے جائیں گے۔

ضلع انتظامیہ سری نگر نے بخشی پورہ ٹینگہ پورہ میں 9 کنال سٹیٹ اراضی ناجائز قبضے سے باز یافت کی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ مال کی انفورسمنٹ ونگ نے مہم چلائی۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ ضلع میں تمام سٹیٹ اور کاہچرائی اراضی جن پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے کو باز یافت کیا جائے گا اور تمام علاقوں میں اس سلسلے میں مہم جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ اگر انہیں ضلع میں کہیں بھی سٹیٹ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی انہیں چاہیے کہ وہ یہ اطلاع ریوینو افسران یا ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی نوٹس میں لائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details