اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل میں عظیم الشان حنفی صوفی وراثت کانفرنس کا انعقاد

روضۂ مبارک حضرت رحم صاحب صفاپوری میں عظیم الشان حنفی صوفی وراثت کانفرنس کی صدارت فاروق احمد رینزو نے انجام دی۔

By

Published : Oct 29, 2021, 11:09 AM IST

گاندربل میں عظیم الشان حنفی صوفی وارثت کانفرنس کا انعقاد
گاندربل میں عظیم الشان حنفی صوفی وارثت کانفرنس کا انعقاد

گاندربل کے صفاپورہ میں موجود اہم درگاہ حضرت رحیم صاحبؒ روضۂ مبارک پر عظیم الشان حنفی صوفی وراثت کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت خواجہ فاروق رینزو چیئرمین کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل و جماعت اعتقاد حنفیہ نے انجام دی۔

گاندربل میں عظیم الشان حنفی صوفی وارثت کانفرنس کا انعقاد

اس موقع پر فاروق احمد رینزو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: آپسی محبت اور بقائے باہمی پر مبنی لوگوں کے لیے روحانیت کا واحد راستہ ہے۔

صفا پورہ جیسا کہ ان کے ذریعہ رحیم صاحبؒ کے مزار پر حاضری کے بارے میں دستاویزات موجود ہیں کہ ان کے بھائی اعظم بٹ صاحب نے تھید سرینگر کو اپنا مسکن بنایا جسے بدقسمتی سے ختم کردیا گیا اور وہاں 70 مزاروں کو خاک میں ملاکر رائل گالف اسپرنگ اور ایس کے آئی سی سی تعمیر کیا گیا۔

اس تقریب میں رحیم صاحب صفاپوری کے بھائی بھی موجود تھے جنہیں توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

بزم روحانیت کے بین الاقوامی صدر گلزار گنائی نے اس موقع پر جناب لالہ صاحب رینزو شاہ کی مشہور ترین آیات پیش کیں جس نے صفاپور کی پوری آبادی کو روحانی کی جانب متوجہ کیا۔ وہیں فقیر ملت شیخ محمد عبداللہ بونی باغ صوفی میراث نے نعتیہ کلام سنایا۔

سرور بلبل نے گلہ دیو پاری، پری محل اور توسمیدان سے اپنی روحانی آیات کی تلاوت کی۔

فاروق گاندربلی اور ممتاز میڈیا شخصیات کو کشمیر حنفی صوفی وراثت کے 700 سالہ احیاء کے لیے ان کے تعاون پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر بادشاہ رحیم صاحب کے خانوادہ پیر زادہ عبدالحق ساحل کی تحریر شدہ کتاب 'صدا صحرائے' اور ماسٹر جلال الدین کی مرتب کردہ رمضان بٹ گنستانی کی تصنیف سعدی دراز نامی دو معتبر کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

پروگرام میں شرکت کے لیے معروف روحانی گلوکار گلزار گنائی کی دھنوں پر لالہ صاحب کی آیات 'میں حنفی ہوں، میں حنفی ہوں' کے کلام سنایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details