اردو

urdu

ETV Bharat / city

سپیشیو ۔ ٹمپورل میپنگ کے ذریعے ریڈ زونز کو اجاگر کیا جائے گا - kashmir news

چیف سیکرٹری نے کورونا متاثرہ علاقوں میں سروے کرنے کیلئے مناسب منصوبہ جات تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Red zones to be highlighted through spatio-temporal mapping
سپیشیو ۔ ٹمپورل میپنگ کے ذریعے ریڈ زونز کو اجاگر کیا جائے گا

By

Published : Apr 7, 2020, 10:46 AM IST

چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے جموں اور سرینگر شہروں بالخصوص نشاندہی کئے گئے ریڈ زونوں میں سروے کا عمل شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتظامیہ کے پاس ڈاٹا بیس تیار رکھنے اور کورونا وائیرس سے متاثرہ لوگوں کو ائسو لیشن /کورنٹین میں رکھنا ہے تا کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ان باتوں کا اظہار چیف سیکرٹری نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو جموں و کشمیر میں مثبت کیسوں میں اضافہ درج کرنے کے سلسلے میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر، مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری، پلاننگ و اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری، جنگلات کے کمشنر سیکرٹری، صوبائی کمشنر جموں، دیہی ترقی کے سیکرٹری، خوراک و امور صارفین کے سیکرٹری، ڈی سی جموں اور ایم ڈی این ایچ ایم نے میٹنگ میں شرکت کی۔

صوبائی کمشنر کشمیر، ڈی سی سرینگر، او ایس ڈی کورونا وائیرس کنٹرول اویس احمد اور ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل محمد اعجاز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

سپیشیو ۔ ٹمپورل میپنگ کے ذریعے ریڈ زونز کو اجاگر کیا جائے گا

چیف سیکرٹری نے افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے کمشنروں اور سرینگر اور جموں کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ یونین ٹیرٹری کے دو بڑے شہروں میں سروے منعقد کرنے کے لائحہ عمل تیار کریں۔

پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی کو بتایا گیا کہ وہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم سے اشتراک کر کے ایک فارمیٹ ترتیب دیں جس کے مطابق متعلقہ ٹیمیں متاثرہ زونوں میں سروے کا عمل شروع کر کے لوگوں کا ڈاٹا تیار کریں۔

میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جو عملہ پہلے ہی کورونا وائیرس کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اُن لوگوں کو سروے ٹیموں میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ ان ٹیموں کیلئے نئے عملے کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے ٹیموں کو تشکیل دیا جائے گا لیکن وہ تبھی اپنا کام شروع کریں گے جب اُس طرح کی ضرورت پیدا ہو۔ یہی طریقہ کار دیگر اضلاع میں بھی عملایا جائے گا۔

وائیرس کے ساتھ جاری جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے سپیشیو ۔ ٹمپورل میپنگ کے ذریعے نشاندہی کئے گئے علاقوں کی پلاٹنگ کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جنگلات کے کمشنر سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ماحولیات محکمے کے ماہرین کی خدمات حاصل کریں اور ڈی ایف اوز کو ڈپٹی کمشنروں کے پاس میپنگ سرگرمیوں کا عمل جاری رکھنے کیلئے تعینات کریں۔

میٹنگ کے دوران مختلف اضلاع میں پیشہ وارانہ کال مراکز قائم کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اس عمل کو شروع کرنے کیلئے میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جموں اور سرینگر میں کال سنٹر سہولیت معرض وجود میں لائی جائے گی تا کہ لوگوں کو 24 گھنٹے کی معاونت حاصل ہو۔ یہ کال سنٹر پہلے سے قائم شدہ اوپریشنل ہیلپ لائین /کنٹرول روم سے مختلف ہوں گے جہاں لوگوں کو طبی صلاح فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے دونوں صوبائی کمشنروں اور جموں اور سرینگر کے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ اس ایکشن پلان کو عملی شکل دیں۔ اس موقعہ پر دہلی میں مذہبی اجتماعات میں شرکت کرنے والے لوگوں کی نشاندہی کرنے پر بھی زور دیا گیا تا کہ متعلقہ وائیرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری، صوبائی کمشنروں، دونوں صوبوں کے آئی جی پیز اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ان تمام لوگوں کو ائسو لیشن /کورنٹین میں رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details