اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرحد پار تجارت پر پابندی - Kashmir

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت پرعائد پابندی کے متعلق کشمیری تاجرین کا مطالبہ ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے۔

uri

By

Published : Apr 20, 2019, 2:20 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

سلام آباد، اوڑی میں اس وقت کئی گاڑیاں درماندہ ہیں۔ ایل او سی تجارت سے وابستہ تاجرین کا کہنا ہے کہ اس حکمنامے سے صرف تاجرین ہی نہیں بلکہ ہزاروں ڈرائیور اور مزدور بھی بے روزگار ہو جائیں گے۔

ایل او سی تجارت پر پابندی سے تاجرین پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تاجرین کا کہنا تھا کہ انکا مال پار جانے کے لئے بالکل تیار تھا، گاڑیاں بھی مال سے بھری ہوئی تھیں کہ اچانک تجارت پر پابندی عائد کی گئی، جس سے انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے تاجرین کا کہنا تھا کہ وہ شفاف تجارت کے حامی ہیں اور گاڑیوں اور مال کی چیکنگ کے لئے مجوزہ سکینر نصب کیا جائے تاکہ آر پار مال کی اچھے طریقے سے جانچ پڑتال کی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے منقسم حصوں کے مابین کنٹرول لائن سے تجارتی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ’’کراس ایل او سی ٹریڈ کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا۔‘‘

مقامی تاجرین نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ جلدی واپس نہ لیا گیا تو ہزاروں افراد کی روزی متاثر ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details