اردو

urdu

ETV Bharat / city

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

جموں کشمیراور کرناٹک کے درمیان کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میچ کےدوسرے دن کاکھیل بھی بارش اور خراب روشنی کی نذر رہا۔

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ
دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

By

Published : Feb 21, 2020, 5:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:27 AM IST

جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میچ میں جموں کشمیراور کرناٹک کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔ بارش اور خراب روشنی کے سبب دوشسرے دن کا کھیل بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

بارش اور خراب روشنی کے سبب رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل کے دوسرن دن ایک بھی گیند ڈالی نہیں جاسکی۔

اس سے قبل کرناٹک کے کپتان کرون نائر نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

کپتان کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکا اور 14 رنوں کے مجموعی اسکور پردو اہم بلے باز سمراٹھ(پانچ رن)اور ڈی پاڈیکال(دوررن)بناکر جلد پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے کوارٹر فائنل کے پہلے دن کاکھیل روکے جانے سے قبل کرناٹک نے دووکٹوں کے نقصان پر 14 رن بنا لئے ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ

کپتان کرون نائرچاررن اور سدھارتھ بغیر کھاتہ کھولے ناٹ آ ؤٹ ہیں۔

جموں کشمیر کی جانب سے عاقب نبی اور مجتبیٰ یوسف کو ایک ایک وکٹ ملا۔

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے 6 برسوں کے بعد رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے ۔

جموں کشمیر کو پہلی بار کوارٹر فائنل کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔

قبل ازیں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی آئی کو رانجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل جموں میں کھیلنے کے لئے مکتوب روانہ کیا تھا جس کا گزشتہ صبح مثبت جواب موصول ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک نے اے اور بی گروپس کے پوئنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ جموں کشمیر ٹیم نے گورپ سی میں ٹاپ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details