مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تین دن قبل محمکہ سیاحت کی جانب سے 200 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو خطہ کے پیر پنچال کے مختلف سیاحتی مقامات کے دورے کے لیے بھیجا گیا ۔ ان تفریحی مقامات میں سات جھیل بھی شامل ہیں۔۔
تین روز قبل ڈپٹی کمشنر راجوری راکیش کمارشاون نے ٹریکینگ عملہ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا۔ اور ان تمام افراد کے قیام و طعام کا انتظام محکمہ سیاحت کی جانب سے کیا گیا تھا۔
یہ ٹریکینگ خطہ کے پیر پنچال کےسیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
ضلع راجوری کے ساتھ ساتھ جموں وپونچھ سے بھی لوگوں نے اس ٹریکینگ پروگرام میں حصہ لیا اور حسین وادیوں سے لطف اندوز ہوئے۔
وہیں ٹریکینگ سے واپس آنے کے بعد چند لوگوں نے کہا کہ یہ تین روزہ ٹریکینگ پروگرام بہت اچھا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر راجوری اور ان کی پوری ٹیم کے شکر گزارہیں۔