ضلع راجوری کے تحصیل تھانہ منڈی کی پنچایت عظمت آباد میں آتشزدگی کے سبب دو مکان جل کر خاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک رہائشی مکان کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق شبیر حسین و تصویر حسین ولد مرحوم طالب حسین کے مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی تاہم کامیابی نہیں ملی۔ جس کے نتیجے میں دو مکان جل کر خاک ہوگئے۔