شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی دوسرے روز رم جم بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں گزشتہ دنوں کی شدت گرمی سے عام لوگوں نے راحت کی سانس لی۔جبکہ کسانوں اور باغ مالکان نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
وقفے وقفے سے ہورہی بارشوں سے معمول کے درجہ حرارت میں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی۔
اس دوران کئی مقامات پر ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ۔وہیں اکثر ندی نالوں کو بہاؤ بھی تیز ہوگیا۔
ادھر جموں صوبے میں اس بیچ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگی ہے وہیں کئی علاقوں میں رہائشی ڈھانچوں کو بھی کافی نقصان ہوگیا ہے،کئی رابطہ پل بھی پانی میں ڈھہ گیے ہیں جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔
وادی کشمیر میں دوسرے روز بھی بارشیں، لوگوں کو ملی گرمی سے راحت - FRUIT GROWERS
جموں و کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی ہے جس کے نتیجے میں سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں مسلادار بارشیں ہوئی اور یہ سلسلہ منگل کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔
تصویر
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسیمات کے مطابق بدھ یعنی 14 جولائی کی صبح تک مزید بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ جمعہ یعنی 16 تاریخ سے موسم میں بہتری آنے کا امکانا ظاہر کیا گیا ہے۔