سرینگر: دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارشوں سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں، گلی کوچے اور بائی لین زیر آب آ گئی ہیں۔ Waterlogging in Kashmir after fresh Rainfall محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ہفتہ کی صبح ہوئی تیز بارشوں کے بعد جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ Rainfall in Kashmir, Srinagar lanes inundatedبارشوں کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔