سری نگر: خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 15 اگست سے قریب ایک ہفتے تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 19 اگست تک 76 سے سو فیصد بارشیں متوقع ہیں۔' Rain forecast in Kashmir
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔