سری نگر:وادیٔ کشمیر کے بعض حصوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کے بیچ محکمۂ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ Rain forecast in Kashmir
سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران پہلگام میں 0.4 ملی میٹر اور کپوارہ میں سب سے زیادہ 10.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ادھر وادی میں بارشوں کے با وجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔