سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔ Rain forecast in Kashmir Valley
ادھر صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں تاہم پہلگام میں ہوئی معمولی بوندا باندی کو چھوڑ کر کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہا۔ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔