قومی تحقیقاتی ایجنسی آج وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہی ہے۔ این آئی اے نے سرینگر کے مضافات میں واقع نیو کالونی سمر بگ لسجن کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور میں چھاپہ ماری کی ہے۔
NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری - وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری
بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر کے مضافات میں واقع نیو کالونی سمر بگ لسجن کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور میں چھاپہ ماری کی ہے۔
NIA Raids in Multiple parts of Valley
بتایا جارہا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سمر بگ میں عامر احمد گوجری کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ این آئی اے کی اس کاروائی میں پولیس اور سی آر پی ایف بھی موجود ہے۔
واضح گزشتہ سال سے حکومت نے جماعت اسلامی کشمیر کے خلاف کارروائی انجام دی اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی۔ اس کے بعد کئی مرتبہ جماعت اسلامی سے منسلک افراد کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی اور آج کی جو کارروائی ہے اس کا بھی کنیکشن اسی کارروائی کے ساتھ ہے۔