جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ٹیچر کی پٹائی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ ہر جانب اس حملے کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔
مذکورہ معاملہ سے متعلق رہبر تعلیم ٹیچرز فورم پونچھ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ فورم کے ارکان کی جانب سے اس حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بر وقت اس معاملہ پر نوٹس لیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مذکورہ فورم کے ضلع صدر حمید نباز، ایم ایم پٹھان، یو ٹی چیف میڈیا ایڈوائز، زونل صدر نشاط تانترے، اور زونل نائب صدر ریاض بانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک استاد جو سیزنل اسکول میں تعنیاتی کے ساتھ ویکسینیشن مہم میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔