اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام پولیس کی جانب سے دوڑ مقابلے کا انعقاد - بڈگام میں رن فار یونیٹی کا انعقاد

ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 'موجودہ وقت میں کھیل کود نوجوان نسل کو منشیات جیسی بری عادتوں سے دور رکھ سکتی ہے۔'

بڈگام پولیس کی جانب سے دوڑ مقابلے کا انعقاد
بڈگام پولیس کی جانب سے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر دوڑ مقابلہ

By

Published : Oct 31, 2021, 3:41 PM IST

Updated : Oct 31, 2021, 7:19 PM IST

یوم قومی اتحاد کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں رن فار یونیٹی کا انعقاد کیا گیا۔ بڈگام پولیس کی جانب سے منعقد ہوئے اس پروگرام میں سو سے زائد بچوں نے شرکت کی۔

ملک کے اتحاد اور سکیورٹی کے مقصد سے ان بچوں نے دوڈ لگائی۔ یہ دوڑ بڈگام ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور اسپورٹس اسٹیدئم بڈگام میں اختتام پزیر ہوئی۔ اس دوڑ مقابلے میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی شرکت کی۔

بڈگام پولیس کی جانب سے دوڑ مقابلے کا انعقاد

ان کا کہنا تھا کہ آجکل سب کو اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لینا چاہیے تاکہ خود کو ذہنی دباؤ سے دور رکھنے میں مدد حاصل ہو سکے۔'

ریس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 'موجودہ وقت میں جو نوجوان نسل منشیات جیسی بری عادتوں میں ملوث ہیں، ایسے میں کھیل کود ہی ان کو بری عادات سے دور رکھ سکتی ہیں۔'

انہوں نے پولیس کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کھیل کود کے مزید پروگرام منعقد کرائے جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کیا جا سکے۔'

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: فوج کی جانب سے لڑکیوں کے لیے دوڑ مقابلے کا اہتمام

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کا کہنا تھا کہ 'اس پروگرام کا انعقاد کرنے کا مقصد یہی تھا کہ یہ پیغام جائے کہ آج یوم قومی اتحاد ہے اور ہمیں ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے مزید کیا کہا کہ 'کھیل کود کا پروگرام جہاں پر بھی منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں کے لیے یہ تہوار سے کم نہیں ہوتا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ لگاتار اس طرح کے پروگرام منعقد کرائے تاکہ آجکل جو نوجوان نسل بری عادتوں میں ملوث ہو چکی ہے، انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے بری عادتوں سے دور رکھا جا سکے۔'

Last Updated : Oct 31, 2021, 7:19 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details