چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کے روز دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا اور پاکستان میں نو چینی انجینیئرز کے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکت کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرنے اور مسئلۂ کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
قریشی کے وفد میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد بھی شامل تھے، جنہوں نے چینگدو میں وانگ یی سے بات چیت میں مسئلۂ کشمیر کو بھی اٹھایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:President Kovind Visit: کووند کا آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ