سرینگر:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی جموں وکشمیر نے ہاتھ سے بننے قالینوں کی کیو آر کوڈ پر منبی جی آئی ٹیگنگ کا ملک میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا میکانزم متعارف کیا ہے جس سے جموں وکشمیر میں ہاتھ سے تیار کردہ قالینوں کی صداقت اور دیگر مطلوبہ تفصیلات کی جانچ اور تصدیق کی جاسکتی ہے۔QR Code Mechanism For Kashmiri Carpet
Carpet QR Mechanism: کیو آر کوڈ پر مبنی میکانزم سے قالین صنعت کو فروغ حاصل ہوگا - Kashmir carpets get QR code
کشمیر کی قدیم دستکاریوں میں قالین بافی ایک اہم صنعت تصور کی جاتی رہی ہے اور ایک وقت میں قالین بافی یہاں کی اقتصادیات میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی۔ اس صنعت سے نہ صرف ہزاروں دستکار بلکہ دیگر وابستہ افراد بھی اپنی روز روٹی بہتر طور کماتے تھے۔
کیو آر کوڈ پر منبی میکانزم سے قالین صنعت کو فروغ حاصل ہوگا
مزید پڑھیں:
- Kashmiri Carpets Got GI Tag: کشمیری قالین کو QR کوڈ پر مبنی GI ٹیگ ملا
- QR Code For J&K Carpets: کشمیری قالین کی جی آئی مارکنگ مثبت پہل،کے سی سی آئی
ایسے میں اب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی سرینگر میں ان دنوں قالینوں کی چانچ کرنے کا کام بڑھ گیا ۔اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں قالینوں کو سکرینگ کے عمل سے گزارے کر کیو آر کوڈ پر منبی لیبلنگ کی جاتی ہے
حکومت کے اس مثبت اقدام سے یورپی اور خلیجی ممالک میں کشمیری قالین صنعت کو فروغ ملنے سے ملکی آمدنی میں اضافے کے علاوہ وابستہ افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
Last Updated : Mar 16, 2022, 4:14 PM IST