اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاکھوں کی چوری کا معاملہ حل

سرینگر شہر کے چار پولیس تھانوں میں درج کی گئی چوری کی واردتوں پر کاروئی کرتے ہوئے پولیس نے 35 لاکھ قیمتی زیورات اور دیگر سازوسان برآمد کیا ہے۔

By

Published : Jul 6, 2019, 9:18 PM IST

پولیس نے 35لاکھ کی چوری کا معاملہ حل کیا

اس حوالے سے پولیس نے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے انجام دینے والے ایک شخض بلال احمد گنائی کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس نے 35لاکھ کی چوری کا معاملہ حل کیا

ان باتوں کا اظہار ایس ایس پی سرینگر ڈاکڑ حسیب مغل نے شیر گڑھی پولیس اسٹیشن سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص سے کئی گھروں سے چورائے گئے مختلف قسم کے زیورات اور دیگر قیمتی سازوسان برآمد کیا ہے جس کی قیمت 35لاکھ کےقریب ہے۔
چوری انجام دینے والے شخص نے چوری شدہ زیورات کو بیچتے ہوئے 15لاکھ کے قریب نقعدی اپنے کھاتے میں بھی جمع کی ہے۔
پکڑے گئے شخص کا تعلق اصل میں پلوامہ سے ہے اوروہ اس وقت سرینگر میں عا رضی طور رہائش پزیر تھا
ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ بلال احمد گنائی نے ان گھروں میں زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے ہے جہاں اس شخص کا رشتہ کی غرض سے آنا جانا ہوتا تھا۔
وہیں یہ چوری کی وارداتیں ان سرکاری کوارٹروں یا ان رہائشی مکانات میں انجام دے تھا ۔ جہاں افراد خانہ ملازمت کی غرض سے دن بھر گھروںں سے باہر ہوتے تھے۔
ڈاکڑحسیب مغل نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شہر کے چار پولیس تھانوں میں درج چوری کے واقعات اس شخض کے پکڑے جانے سے حل ہوگئے ۔جس میں صدر پولیس اسٹیشن، شہد گنج،پارم پورہ اور شیر گڑھ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اس موقعےپر گرفتا کیے گئے شخص بلال احمد گنائی اور اس کے قبضے سے برآمد زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details