پلوامہ:وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آج سیب بردار گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاج کے طور ضلع پلوامہ کے تمام فروٹ منڈیوں کو اج سے دو روز تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔Pulwama fruit growers protest over ‘stopping’ of fruit laden trucks
وادی کشمیر میں اگرچہ رواں سال سے فصل کافی اچھی ہوئی ہے، تاہم کسانوں اور کارباریوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، رواں سال اگرچہ سیب کی مانگ میں کمی دیکھی گئی وہیں قیمتوں میں بھی گراوٹ درج کی گئی جس سے کسانوں اور کارباریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وہیں اب سیب سے بری گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکنے سے کارباریوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس صنعت سے وابستہ ہر طبقے کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں جاوید احمد نے جو پرچھو پلوامہ فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سیب سے لدی گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکا جارہا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود سیب خراب ہو رہے ہیں، اور کسانوں کے ساتھ ساتھ کارباریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔