اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جموں و کشمیر میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک ہفتے طویل ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔

پلوامہ
پلوامہ

By

Published : Sep 28, 2021, 4:04 PM IST

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پلوامہ میں ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کیا۔ افتتاحی میچ ایڈمن اور اسکول آف ایمیونٹی کے مابین کھیلا گیا، میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے یونیورسٹی کیمپس میں کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

پلوامہ

انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں ایک مدت کے بعد کھیل کود کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اور یونیورسٹی میں ایک بات پھر رونق لوٹ آئی ہے۔ اسٹاف کے چہروں پر مسکراہٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’من کی بات‘ میں وزیر اعظم نے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے برادران کی ستائش کی

وائس چانسلر پروفیسر شکیل رومشو نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کھیل کود کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی تھی لیکن اب حالات میں کچھ سدھار آیا ہے۔ اس لیے اسٹاف کے لیے یونیورسٹی میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کیمپس میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد رومشو نے مزید بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں میں طلبا کے لیے بھی ایسے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر مونسہ قادری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details