قومی ترنگے کی بے حرمتی کرتے بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل - پلوامہ کے بی جے پی صدر سجاد رائنا
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بی جے پی صدر سجاد رینا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں سجا د قومی ترنگا کی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رائنا
پلوامہ میں بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا کا ایک چار سیکند کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس میں سجاد ترنگے سے اپنا جوتا صاف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز محبوبہ مفتی نے قومی پرچم اور جموں و کشمیر کے سابق پرچم کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ تب تک کوئی جھنڈا نہیں لہرائیں گی جب تک جموں و کشمیر کے جھنڈے کی پوزیشن بحال نہیں ہوتی۔ جس کے بعد سے بی جے پی نے ان کی محبوبہ مفتی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔بی جی نے ان کے بیان کو قوم دشمنانہ قرار دیا تھا اور محبوبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔