اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ:بیگم باغ کاکاپورہ محکمہ جل شکتی سے نالاں - जल शक्ति विभाग

جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ کے بیگم باغ کاکاپوہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ان کے علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہیں۔

By

Published : Sep 14, 2021, 6:13 PM IST

ضلع پلوامہ کے بیگم باغ کاکاپورہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔علاقے کے لوگوں کے مطابق انہیں پچھلے کئی سالوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں،جس کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہیں۔

پلوامہ:بیگم باغ کاکاپورہ محکمہ جل شکتی سے نالاں

اس سلسلے میں مقامی خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی ان کے علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ نالی کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کاکاپورہ تحصیل سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں مگر پھر بھی کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاملہ حکم کی نوٹس میں بھی کئی بار لایا تاہم اج تک کچھ نہیں ہوا۔

مزیدپڑھیں:'کشمیری مہاجر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں'

وہی یہ معاملہ جب ای ٹی وی بھارت نے معاملہ محکمہ جل شکتی کے افیسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان پینے کا صاف پانی فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details